ماہرہ خان اپنی نئی فلم سپر سٹار میں بلال اشرف کیساتھ جلوہ گر ہونگی

ماہرہ خان اپنی نئی فلم سپر سٹار میں بلال اشرف کیساتھ جلوہ گر ہونگی
کیپشن: image by twitter

لاہور : معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی نئی فلم میں اداکار بلال اشرف کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف ٹی وی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی نئی فلم کے متعلق انکشاف کیا ہے کہ وہ سٹار بلال اشرف کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گی ۔

دونوں سٹار نئی فلم سپر سٹار میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے ، فلم کی ہدایتکاری کے فرائض احتشام الدین انجام دے رہے ہیں ۔

لالی وڈ سٹار ماہرہ خان شہریار کی نئی فلم پرے ہٹ لو میں بھی مختصر کردار ادا کریں گی ۔