باجوڑ میں تھری جی موبائل سروس کا آغاز کر دیا گیا

08:18 PM, 25 Mar, 2019

پشاور: وزیراعظم عمران خان کی  ہدایت پر قبائلی علاقے باجوڑ  ایجنسی میں تھری جی  سروس کی سہولت فراہم کردی جائے گی۔ 

تفصیلات کے مطابق ،وزیراعظم عمران خان کی  ہدایت پر قبائلی علاقے باجوڑ  ایجنسی میں تھری جی  سروس کی سہولت فراہم کردی جائے گی باجوڑ میں اس سروس کا آغاز وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کیا گیا ہے ۔

وزیراعلی خیبر پختونخواہ محمودخان نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ اس سروس پر کام مکمل ہو چکا ہے اور جلد اس سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔

یادرہے کہ وزیر اعظم نے  گزشتہ ہفتے  باجوڑ کے عوام سے خطاب کے دوران وعدہ کیا تھا کہ وہ  علاقے میں تھری جی نیٹ ورک کی سہولت فراہم کریں گے۔ 

 

واضح رہے کہ تھری جی سروس  باجوڑ کے عوام کا  دیرینہ مطالبہ تھا ۔ 

مزیدخبریں