اسلام آباد : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور باجوہ نے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور باجوہ نے روسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس ایٹمی ہتھیار صرف دفاعی مقاصد کیلئے ہیں بلکہ ان کی وجہ سے جنگ نہیں ہو رہی ۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری پر یقین نہیں رکھتا لیکن اس صورت میں بھارت بھی ایسا ہی کرے ، دونوں کو برابری کی بنیاد پر دیکھا جانا چاہئے۔
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ بھارتی طیارے کو ایف سولہ نہیں بلکہ جے ایف 17 تھنڈر طیارے کے ساتھ نشانہ بنایا گیا تھا ۔