سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچ گئی

سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچ گئی
کیپشن: فائل فوٹو

کراچی: فی تولہ سونے کی قیمت200روپے بڑھ کر ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچ گئی۔

 

تفصیلات کے مطابق ،مقامی صرافہ مارکیٹوں میں   فی تولہ سونے کی قیمت200روپے بڑھ کر70ہزار500روپےہوگئی  جبکہ 10گرام سونےکی قیمت171 روپےاضافےسے60ہزار442 روپے ہوگئی۔انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر کے اضافے سے 1318 ڈالر کی سطح پر پہنچنے گئی جس کے  باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہو گیا۔  

 

دوسری طرف انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوگیا کاروبار ی دن  کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 140.29روپے کا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 141.50پیسے پر بند ہوا اور خریداری قیمت 140.50روپے ہو گئی ۔