بنگلور : بھارتی انتہا پسند گروپ نے جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے ماڈل اور سول انجینئر ابصار ظہور کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت پلوامہ حملے کے بعد پاکستان میں گھس کر مار کھانے کے بعد اپ اپنا غصہ کشمیریوں پر نکال رہے ہیں اور اسی طرز پر بنگلور میں ماڈل اور سول انجینئر ابصار ظہور کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
ابصار نے بتایا کہ چار سے پانچ افراد جو کہ لوہے کے راڈز سے مسلح تھے شاپنگ کے دوران ابصار کو گھسیٹتے ہوئے دکان سے باہر نکالا اور انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
پلوامہ حملے اور بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی پاکستان میں دھلائی کے بعد انتہا پسند ہندو اپنا غصہ معصوم کشمیری عوام پر اتار رہے ہیں۔