آٹھ برس کی عمر میں پی ٹی وی سٹوڈیو آنیوالی لڑکی تمغہ امتیاز حاصل کرنے پر انتہائی خوش

05:19 PM, 25 Mar, 2019

اسلام آباد: معروف اداکارہ مہوش حیات نے صدر پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز ملنے پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی دیرینہ خواہش پوری ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی ٹی وی اور ڈرامہ اداکار مہوش حیات نے صدر پاکستان عارف علوی کی جانب ستارہ امتیاز ملنے پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا خواب پورا ہوگیا۔

آٹھ برس کی عمر میں اپنی والدہ کا ہاتھ تھام کر پی ٹی وی کے سٹوڈیو میں داخل ہونے والی چھوٹی بچی نے انتہائی قلیل عرصے میں اپنے خواب کو مکمل کر لیا ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اعزاز حاصل کرنے پر بہت خوش ہوں، یہ سب میرے والدین کی دعاوں کا نتیجہ ہے۔

مزیدخبریں