کراچی :آسٹریلیا کے ہاتھوں مسلسل دوسرے ون ڈے میچ میں شکست کھانے کے بعد قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی خاموش نہ رہ سکے اور اس حوالے سے گرین شرٹس کو اہم مشور ہ اور نصیحت دیدی ہے۔
Brilliant batting by @AaronFinch5 in first 2 ODIs. Congrats to Haris & Rizwan on first ODI 100s.Pak would need to come fighting hard especially with the ball in the rest of the series.Important to break Australia's momentum, bench strength needs to perform especially the bowlers.
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) March 25, 2019
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز کھلاڑی شاہد آفرید ی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ حارث اور رضوان کو اپنی پہلی ون ڈے سنچریاں بنانے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں،آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے پہلے دو میچوں میں شاندا ر بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔
شاہد آفریدی کا کہناتھا کہ پاکستان کو سیریز کے باقی میچوں میں خصوصی طور پر گیند بازی کے میدان میں زیادہ محنت کرنی ہو گی اور آسٹریلیا کے مومینٹم کو توڑنے کیلئے اہم کھلاڑیوں کو پرفارمنس دکھانا ہو گی اور خصوصی طور پر باﺅلرز کو کارکردگی دکھانی پڑے گی۔
خیال رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلے اور دوسرے ون ڈے انٹر نیشنل میچ میں ایک ہی جیسے مارجن8وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے سیریز میں2-0کی برتری حاصل کرلی ہے ،دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ27مارچ کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا اور یہ میچ ہارنے کی صورت میں قومی ٹیم کو ٹرافی سے ہاتھ دھونے پڑیں گے۔