سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہداءکے ورثاءکیلئے شہزادہ ولید بن طلال کا امداد کا اعلان

سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہداءکے ورثاءکیلئے شہزادہ ولید بن طلال کا امداد کا اعلان

ریاض :سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید ہونیوالوں کے اہل خانہ کیلئے سعودی شہزادے ولید بن طلال نے دس لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ بات الولید برائے انسانی امداد نے ٹویٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں کہی۔

اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ شہزادہ ولید بن طلال نے امدادی رقم کے اعلان کے ساتھ لواحقین سے اظہارِ تعزیت اور متوفین کے لیے بلند درجات کی دعا کی.اس کے علاوہ دنیا بھر میں بھی سانحہ نیوزی لینڈ کے بعد مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کا سلسلہ جاری ہے۔جمعہ کی رات پیرس میں ایفل ٹاور کی بتیاں وقت سے پہلے بجھا دی گئیں تھیں۔

جمعہ کے روز نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں ہونے والی دہشت گردی میں شہید ہونے والے50مسلمانوں کے ساتھ اظہارِ ہمدردی اور اظہارِ یکجہتی کے لیے پیرس کی مئیر این ہیڈالگو نے شہر انتظامیہ کو حکم دیا کہ ایفل ٹاور کی بتیاں جل بند کر دی جائیں جس پر ہفتے کی صبح وقت سے پہلے ہی ایفل ٹارو کی تمام بتیاں بجھا دی گئیں۔


یاد رہے کہ 15مارچ جمعہ کے روز نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کے جنوبی جزیرے پہ موجود النور مسجد میں ایک سفید فام شخص داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے50 نمازی شہید ہو گئے اور کئی زخمی بھی ہوئے۔

بھارت کے علاوہ پوری دنیا نے اس واقع کی مذمت کی اور نیوزی لینڈ کی وزیرِ اعظم جیسنڈا آرڈرن نے شہداءکے اہلِ خانہ سے مل کر اظہارِ ہمدردی کیا اور پوری دنیا میں شہداءکے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ پیرس میں بھی پیرس کی شان ایفل ٹاور کی بتیاں بجھا کر مسلمان شہداءکو خراج ِتحسین پیش کیا گیا۔