قائم علی شاہ نے ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست دائر کر دی

قائم علی شاہ نے ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست دائر کر دی
کیپشن: قائم علی شاہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: سابق وزیر اعلیٰ سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قائم علی شاہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست دائر کر دی۔

عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں قائم علی شاہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نیب کو گرفتاری سے روکے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ 27 مارچ کو نیب نے مجھے طلب کر رکھا ہے اس موقع پر مجھے اپنی گرفتاری کا خدشہ ہے۔

قائم علی شاہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں چیئرمین اور ڈی جی نیب کو فریق بنایا ہے۔