نیروبی : کینیا میں اپنی تنخواہ غرباءمیں بانٹنے والے سائنس ٹیچر پیٹر تابیچی کو دنیا کے سب سے منفرد معلم کے اعزاز اور ایک ملین ڈالر نقد انعام کا حقدار ٹھہرایا گیا ہے۔
جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق پیٹر تابیچی ہر ماہ ملنے والی اپنی تنخواہ کا زیادہ تر حصہ نہ صرف غریب لوگوں میں بانٹ دیتے ہیں بلکہ ہفتہ وار چھٹی کے دنوں میں بھی وہ غریب بچوں کو نجی طور پر مفت تعلیم دیتے ہیں۔ پیٹر تابیچی کو جو انعام دیا گیا ، وہ گلوبل ٹیچر پرائز کہلاتا ہے۔
ان کے نام کا انتخاب 10 ہزار سے زائد ممکنہ امیدواروں میں سے کیا گیا۔ تابیچی کو یہ عالمی اعزاز دینے کے موقع پر کینیا کے صدر کینیاٹا نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پیٹر تابیچی کی کہانی افریقہ کی کہانی ہے۔