سعودی عرب سے رواں برس 4600 غیرملکی انجینئرز ملازمت سے فارغ

سعودی عرب سے رواں برس 4600 غیرملکی انجینئرز ملازمت سے فارغ
کیپشن: Image by MySaudiJobs

ریاض :سعودی عرب میں 2019ءکے آغاز سے لے کر 23 مارچ تک 46 سو غیر ملکی انجینئرز کو ملازمت سے فارغ کیا جاچکا ہے، سعودی انجینئرز کی تعداد میں 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق انجینئرز کونسل ملک بھر میں رجسٹرڈ انجینئرزکی تعداد مجموعی ایک لاکھ 86 ہزار556 ہے۔ سعودی عرب میں 20 فیصد ملکی اور 80 فیصد غیر ملکی انجینئرز اپنی خدمات سرانجام دے رہےہیں۔