کیپ ٹاﺅن:جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں بال ٹیمپرنگ کے اعتراف کے بعد آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان سٹیون سمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر نے استعفیٰ دیدیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا کی جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں بال ٹیمپرنگ،سمتھ کا اعتراف ،کپتانی چھوڑنے سے انکار
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے ایک ٹوئٹ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ جنوبی افریقہ کیخلاف بین کروفٹ کی جانب سے بال ٹیمپرنگ اور پھر سٹیون سمتھ کے اعتراف کے بعد کینگروز کرکٹ ٹیم کے کپتان اور نائب کپتان نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔
کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیٹو جیمز سدر لینڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بورڈ انتظامیہ نے سٹیو سمتھ اور ڈیوڈ وارنر سے بال ٹیمپرنگ کے معاملے پر بات کی ہے جس کے بعد وہ اپنے عہدے چھوڑنے کیلئے تیار ہوگئے ہیں، یہ میچ جاری رہنا چاہیے جس کے بعد معاملے کی مزید تحقیقات کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل فائنل: ڈی جی آئی ایس پی آر کاپی سی بی ،غیر ملکی کھلاڑیوں اور سکیورٹی اداروں سے اظہار تشکر
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بورڈ اور مداح آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ تمام اصول و ضوابط کی پاسداری کریں لیکن اب ان ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی ہے، آسٹریلیا کے تمام شہری اس واقعے پر جواب چاہتے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
خیال رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز کے دوران آسٹریلین بلے باز کیمرون بین کروفٹ کو پیلے رنگ کی چیز کے ساتھ گیند کی ساخت خراب کرتے ہوئے کیمروں نے رنگے ہاتھوںپکڑ لیا تھا جس کے بعد سٹیون سمتھ نے بال ٹیمپرنگ کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے ٹیم کی کپتانی نہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔