راولپنڈی:پاکستان سپرلیگ فائنل کے موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر کاپی سی بی ،غیر ملکی کھلاڑیوں اور سکیورٹی اداروں سے اظہار تشکر۔
یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل فائنل سے قبل اختتامی تقریب ہوگی،علی ظفر،شہزاد رائے و دیگر پرفارم کریں گے
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کا میلہ آج اپنے اختتام کو پہنچنے والا ہے اور اسی سلسلے میں پاک فوج کی جانب سے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے شکریہ کا پیغام جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل روشنیوں کے شہر میں مزید روشنی بکھیر ے گا.
پی ایس ایل فائنل خوشیاں لے کر آیا ہے ،امن و استحکام کے راستے پر گامزن ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل تھری ٹائٹل پر کس کا قبضہ؟پشاور اور وفاق میں فیصلہ کن معرکہ آج ہوگا
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنر ل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ ہم پر مسلط کی گئی دہشت گردی ختم ہو رہی ہے،انشاءاللہ پاکستان میں دیرپا امن و استحکام آئے گا،بہادر پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں