ملتان: پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق رہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ مجھے تمام تر باتوں کے باوجود گلہ نہیں اور اللہ کرئے نثار وزیر اعظم بن جائے میں اس کھیل کا حصہ نہیں ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ نے نجی میڈیکل کالج کو 3ماہ میں حالت زار بہتر بنانے کا حکم دیدیا
ذرائع کے مطابق ملتان میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے چوہدری نثار کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار صاحب میرا منہ بند ہی رہنے دیں۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار نے تو جیل دیکھی نہیں حمزہ شہباز نے دیکھی ہے، مجھے تمام تر باتوں کے باوجود گلہ نہیں اور اللہ کرئے نثار وزیر اعظم بن جائے میں اس کھیل کا حصہ نہیں ہوں، میں مر تو سکتا ہوں مگر اس کھیل کا حصہ نہیں لے سکتا،بھائی بھانجوں میں سیٹیں بانٹیں لیکن چکری سے نہیں جیت سکے،مال غنیمت آپ لوگ تقسیم کر لیتے تھے میں نہ تین میں ہوں نہ تیرا میں۔
سپریم کورٹ کا جسٹس بھاٹی گیٹ سے کونسلر کا الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ چیف جسٹس صاحب آپ استعفیٰ دے کر میدان میں آئیں تو کونسلر منتخب نہیں ہو سکتے اورپاکستان کو آئین کے مطابق چلاﺅ،آئی ایس ائی کو بھی کہتا ہوں کہ لوگوں کے فیصلوں کو ماننا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں:سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کرے گا،ترجمان وزیراعظم ہاﺅس
جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک اور اس کے کزن نے لڑکیاں اٹھائیں ہم نے باز یاب کروایا،زرداری صاحب اب اسٹیبلشمنٹ کی سیاست کر رہے ہیں،مجھے مجبورا ًبتانا پڑ رہا ہے کہ میرے پاس ٹکٹ ہے،آزادنہ الیکشن ہوں گے تو ملک چلے گا، اسٹیبلشمنٹ نے اپنے کھلاڑی میدان میں اتارے لیکن یہ کھیل اب پوری دنیا میں پٹ چکا ہے، اگر بلوچستان جیسے آزاد الیکشن کروانے ہیں تو ایسا ہی چیئرمین سینیٹ بنے گا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں