سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کرے گا،ترجمان وزیراعظم ہاﺅس

11:57 AM, 25 Mar, 2018

اسلام آباد:وزیراعظم ہاﺅس کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر اور ناراض رہنما چوہدری نثار کو پارٹی ٹکٹ دینے بارے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ پارٹی کا پارلیمانی بورڈ ہی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:اگروہ سمجھتے ہیں کہ نواز شریف نے منی لانڈرنگ نہیں کی تو ان سے بڑا بیوقوف کوئی ہو نہیں سکتا،عمران خان کے وزیراعظم سے 4 سوال

ترجمان وزیراعظم ہاﺅس کا کہنا تھا کہ انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ کسی ایک شخص کی جانب سے نہیں کیا جاتا بلکہ سابق وزیرداخلہ کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ ن لیگ کا پورا پارلیمانی بورڈ کرے گا۔

جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ انتخابی ٹکٹ دینے کے حوالے سے فیصلے مشاورت کے تحت ہوتے ہیں جبکہ پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ کوئی ایک فرد نہیں کرتا، پارٹی ٹکٹ کے فیصلے کے لیے پارلیمانی بورڈ مجاز فورم ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ نے نجی میڈیکل کالج کو 3ماہ میں حالت زار بہتر بنانے کا حکم دیدیا
خیال رہے کہ گزشتہ روز پرویز رشید نے کہا کہ تھا کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں اپنے موجودہ بیانےے کیساتھ شریک ہوگی جب کہ نواز شریف اور پارٹی کے خلاف بیان دینے والے چوہدری نثار مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے، چوہدری نثار کی قسمت کا فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب اور پارٹی کے موجودہ صدر شہباز شریف کریں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں