آسٹریلیا کی جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں بال ٹیمپرنگ،سمتھ کا اعتراف ،کپتانی چھوڑنے سے انکار

11:21 AM, 25 Mar, 2018

کیپ ٹاؤن:آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں بال ٹیمپرنگ کا اعتراف کرتے ہوئے کپتانی چھوڑنے سے صاف انکار کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل فائنل،بڑے میچ پر بڑا سٹہ،بکیز نے پشاور زلمی کو فیورٹ قرار دیدیا

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جنوبی افریقہ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کیمرے کی آنکھ نے کیمرون بینکروفٹ کو بال ٹیمپرنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جس کے بعد کینگروز کپتان سٹیون سمتھ نے ٹیمپرنگ کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس میں ٹیم کی پوری لیڈر شپ ملوث تھی اور ایسا ہم نے میچ جیتنے کیلئے کیا کیونکہ یہ میچ ہمارے لئے بہت اہمیت کا حامل تھا۔

سمتھ نے کہا کہ گیند سوئنگ نہیں کررہی تھی تو اس کو خراب کرنا چاہا، یہ سب کچھ کرکٹ کی سپرٹ کیلئے اچھا نہیں تھا، اگر ہم پکڑے نہ جاتے تب بھی مجھے افسوس ہوتا تاہم اس واقعے کے باوجود میرا کپتانی چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں کیونکہ میں اس وقت قیادت کیلئے بہترین شخص ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل فائنل سے قبل اختتامی تقریب ہوگی،علی ظفر،شہزاد رائے و دیگر پرفارم کریں گے
خیال رہے کہ سٹیڈیم میں لگے کمرو ں نے کیمرون بینکروفٹ کو کسی پیلے رنگ کی چیز کے ساتھ گیند کی ساخت کو خراب کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھا ۔ابتدا میں امپائرز نے ان پر کوئی جرمانہ نہیں کیا تاہم میچ کے بعد بینکروفٹ کا کہنا تھا کہ آفیشلز نے ان پر بال ٹیمپرنگ کا چارج عائد کردیا اور وہ واقعی اس میں ملوث بھی تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں