پی ایس ایل فائنل،بڑے میچ پر بڑا سٹہ،بکیز نے پشاور زلمی کو فیورٹ قرار دیدیا

پی ایس ایل فائنل،بڑے میچ پر بڑا سٹہ،بکیز نے پشاور زلمی کو فیورٹ قرار دیدیا
کیپشن: فائل فوٹو

کراچی:پی ایس ایل بڑے میچ پربڑاسٹہ لگ گیا ہے اور فائنل کیلئے بکیز نے عارضی اڈے بھی بنالئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا بڑا معرکہ آج کراچی میں ہونے جارہا ہے اور اسی سلسلے میں بکیز بھی سرگرم ہوگئے ہیں جبکہ کروڑوں روپے کا جواءبھی لگا دیا گیا ہے ۔ہربال، نو بال، وائٹ، سنگل، ڈبل اور چوکے چھکے پر لگے گاسٹہ۔بکیوں کی جانب سے پشاور زلمی کی ٹیم کو فیورٹ قرار دیدیا گیا ہے جبکہ سکیورٹی اداروں نے درجنوں سٹے بازوں کودھرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل فائنل سے قبل اختتامی تقریب ہوگی،علی ظفر،شہزاد رائے و دیگر پرفارم کریں گے

دوسری جانب پی ایس ایل تھری کے فائنل کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،نافذ کرنے والے اداروں نے نیشنل سٹیڈیم کا کنٹرول سنبھال لیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ اور سراغ رساں کتوں کے ذریعے سٹیڈیم کی تلاشی لینے کے بعد کلیئر قرار دے دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل تھری کی ٹرافی کی رونمائی ، ڈیرن سیمی کی حرکت سے قہقہے لگ گئے

کراچی میں سپرلیگ کے فائنل کیلئے ٹریفک پلان فائنل کرلیا گیا ہے اور سٹیڈیم میں آنے والی تمام شاہراہیں بند کردی گئی ہیں۔ڈالمیا روڈ ، نیوٹاو¿ن اور حسن سکوائر سے سٹیڈیم آنے والا پل بند رہے گا اور شائقین کو شٹل سروس کے ذریعے سٹیڈیم تک پہنچایاجائےگا۔