کراچی:روشنیوں کے شہر میں کرکٹ کی رنگینیاں،نیشنل سٹیڈیم کراچی میں میدان سجے گا،کھیل جمے گا،چوکے،چھکے لگیں گے،وکٹیں اڑیں گی ،زلمی کا جادو چلے گا یا یونائیٹڈ چھکے چھڑائےگی؟فیصلہ آج ہوگا۔ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے فائنل سے قبل رنگارنگ اختتامی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں معروف گلوکارآوازوں کاجادوجگائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل تھری کی ٹرافی کی رونمائی ، ڈیرن سیمی کی حرکت سے قہقہے لگ گئے
کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں آج شام 6 بجے ہونے والی اختتامی تقریب میں گلوکارعلی ظفر، شہزاد رائے، عائمہ بیگ، فرحان سعید اور سٹرنگز بینڈ پرفارم کریں گے۔ فائنل کے بعد شاندارآتشبازی بھی کی جائے گی۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل تھری کی افتتاحی تقریب دبئی میں ہوئی تھی جس میں امریکی گلوکار جسٹن ڈیرولو، پاکستان کے نامور گلوکاروں عابدہ پروین، علی ظفرودیگرنے پرفارم کیا تھا جبکہ آج ہونے والے فائنل کی اختتامی تقریب میں بھی گلوکار اپنی آواز کا جادو جگا کر شائقین کرکٹ کو محظوظ کریں گے۔