مستقبل کے گھومنے والے جدید گھر کا ماڈل پیش

10:01 PM, 25 Mar, 2017

لندن :ماہر تعمیرات نے مستقبل کے گھومنے والے جدید گھر کا ماڈل پیش کیا ہے۔ انتہائی کم بجٹ کا حامل یہ گھر کم جگہ گھیرتا ہے جبکہ اس کی قیمت بھی 62ہزار ڈالر ہے۔

اس گھومنے والے گھر میں ایک آدمی یا پھر ایک شادی شدہ جوڑا زندگی بسر کر سکتا ہے۔ اس گھر میں کچن، لیوینگ روم، بیڈروم اور ہال میں بآسانی تبدیلی کی جا سکتی ہے جبکہ بیت الخلاءاور اس گھر کو قابو کرنے والا کمرہ گھر میں دوسری جانب قائم ہے۔

اس گھر کی سب سے اہم اور نمایاں خاص بات یہ ہے کہ اس میں ایک کمرے سے دوسرے کمرے کی جانب جانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ ایک جگہ بیٹھے اپنی پسند کا کمرہ تیار کیا جاسکتا ہے۔یہ گھر ڈیزائینرز نے نمونے کے طور پر تیار کئے ہیں۔

مزیدخبریں