ممبئی : بھارتی گلوکار ابھیجیت نے ایک بار پھر نئے تنازع کو جنم دیا ہے۔ بھارتی کو دیئے انٹرویو میں ابھیجیت نے فرح خان کے شوہر شریش کندر کے بارے میں کہا کہ 'دونوں ایک جیسے لمبے بالوں والے ہیں ، سمجھ میں نہیں آتا کہ شوہر کون ہے اور بیوی کون۔ ابھیجیت نے آگے کہا کہ شریش جان بوجھ کر صرف ہندوو ں کو ہی نشانہ بناتے ہیں۔
گلوکار ابھیجیت کے متنازع بیان نے بالی ووڈ کے تینوں خان کو بھی نہیں بخشا۔ کہا کہ تینوں خان (عامر خان، شاہ رخ خان، سلمان خان) ملک مخالف باتیں کرتے ہیں۔ اپنی فلموں میں انہوں نے آہستہ آہستہ ہندو تہواروں سے وابستہ گانوں کو بند کر دیا ہے اور اب ہر جگہ مولا ہی بجتا ہے۔ابھیجیت نے مہیش بھٹ پر بھی نشانہ سادھا۔ ابھیجیت نے کہا کہ جس کی تینوں بیٹیوں کہ تصویر کپڑوں کے بغیر کور پیج پر چھپتی ہوں، جو خود کی بیٹیوں سے شادی کی خواہش کی ظاہر کرچکا ہو اور جو خواتین کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں پکڑا گیا ہو، ایسے آدمی کا ڈی این اے ٹیسٹ تو ہونا ہی چاہئے '۔ابھیجیت کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنی بات کہنے کے لئے کسی سے نہیں ڈرتا ، کیونکہ میں کسی لابی کی وجہ سے نہیں اپنے دم اور صلاحیت کی بنیاد پر فلم انڈسٹری میں ا?یا ہوں۔
انتہاءپسند بھارتی گلوکار نے بالی ووڈ خانز سمیت معروف شخصیات کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا
09:44 PM, 25 Mar, 2017