ایسا شخص جو 35 سال سے ناخن کاٹے بغیر زندگی گزار رہا

ین گیو :ویتنام میں 58 سالہ شخص نے 35 سال تک ناخن کاٹے بغیر زندگی گزار کر سب کو حیران کر دیا۔ وہ شخص تمام تر مشکلات کے باوجود وہ اپنے ناخنوں کو مزید لمبا ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

08:39 PM, 25 Mar, 2017

ین گیو :ویتنام میں 58 سالہ شخص نے 35 سال تک ناخن کاٹے بغیر زندگی گزار کر سب کو حیران کر دیا۔ وہ شخص تمام تر مشکلات کے باوجود وہ اپنے ناخنوں کو مزید لمبا ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ویتنام کے 58 سالہ شہری لیو کا کہنا ہے کہ بڑے ناخن رکھنا ان کا شوق ہے اور لمبے ناخنوں کو محفوظ رکھنے کے لئے ان کی بہت دیکھ بھال بھی کی جاتی ہے۔ لیو کے ناخن 55 سینٹی میٹر لمبے ہیں جو دکھنے میں درخت کی شاخوں کی طرح ہیں تاہم لیو کا ماننا ہے کہ لمبے ناخنوں کو پانی سے بچانا ضروری ہے کیوں کہ ناخنوں کو پانی لگنے کی صورت میں ٹوٹنے کا خدشہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ پانی سے پرہیز کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ نہانے سے بھی گریز کرتے ہیں۔
لیو کا کہنا ہے کہ کھانے کے وقت انہیں اہلیہ کی مدد درکار ہوتی ہے اور یہی نہیں جب انہیں باتھ روم جانا ہوتا ہے تو اس میں بھی ان کی اہلیہ مدد کرتی ہیں جب کہ روزانہ کپڑے تبدیل کرتے ہوئے یا کورٹ پہنتے وقت انہیں بہت احتیاط سے کام لینا پڑتا ہے۔ پیشے کے اعتبار سے لیو پینٹر ہیں لیکن لمبوں ناخن ان کے کام میں کبھی رکاوٹ نہیں بنیں، وہ اپنے ناخنوں میں سے برش کو گزار کر انگلیوں سے مضبوطی سے پکڑتے ہیں اور بغیر کسی پریشانی سے کام سرانجام دیتے ہیں۔

مزیدخبریں