نیویارک : انسٹا گرام نے قابل اعتراض مواد کو ہٹانے کے بجائے اس پر سینسر لگانے کا فیصلہ کر لیا۔
انسٹا گرام نے قابل اعتراض اور متنازع مواد بلاک کر دیا تھا، لیکن اب اپنے صارفین کو بھی یہ اختیار دے دیا کہ وہ کسی بھی نشان زدہ پوسٹ کو نہ صرف سینسر کر سکتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ معلومات کے حصول کیلئے ان پوسٹوں پر سے بلاک کو ختم بھی کر سکتے ہیں جبکہ انسٹا گرام نے اپنی ایپ میں لاگن کرنے کیلئے مکمل تفتیش کیلئے مزید 2 مراحل کا اضافہ بھی کر دیا ہے۔ اس اقدام کے بعد ایسی تمام پوسٹیں جن پر لوگ نشاندگی کرینگے ان پر پہلے خبردار کیا جائے گا۔
یہ اقدام ان صارفین کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے جو متنازع مواد کے سبب پریشانی کا شکار رہتے ہیں۔ انسٹاگرام کا دعویٰ ہے کہ اس فیچر کے متعارف ہونے کے بعد حیران کن واقعات کا تجربہ مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔