موصل میں داعش کے قبضے سے چار لاکھ محصور شہریوں کو نکالنے کیلئے فوجی آپریشن میں وقفہ‎

08:10 PM, 25 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

موصل: عراق کی وزارت برائے امیگریشن نے بتایا ہے کہ موصل کا قبضہ چھڑانے کی فوجی مہم میں اب تک دو لاکھ سے زائد افراد جنگ زدہ علاقے سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

وزارت کے مطابق ان تمام افراد نے موصل کے مشرقی حصے سے نقل مکانی کی ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق موصل میں ابھی بھی چھ لاکھ افراد محصور ہیں، جن میں سے چار لاکھ مغربی موصل کے قدیمی علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں۔ جہاں ابھی تک داعش کے دہشتگرد قابض ہیں۔

فوج نے اس حصے سے قبضہ چھڑانے کی منصوبہ بندی ازسرنو مرتب کرنے کے لیے فوجی آپریشن میں وقفہ دیا ہے۔

مزیدخبریں