پریانکا چوپڑا اور ڈیوین جونسن کی کامیڈی فلم "بے واچ" کا ٹریلر جاری

ممبئی : بالی ووڈ کے بعد ہالی ووڈ میں کامیابی کے ساتھ اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا کی کامیڈی سے بھرپور ہالی وڈ ایکشن فلم’بے واچ‘ کا ٹریلرجاری کر دیا گیا۔ اداکارہ اس فلم میں ہالی ووڈ کے بڑ ے نام ڈیوین جانسن کے ساتھ جلوہ گر ہونگی۔

07:36 PM, 25 Mar, 2017

ہدایت کار سیٹ گورڈن کی یہ فلم مشہور امریکی ٹی وی سیریز پر مبنی ہے جس کی کہانی کیلیفورنیا کے ساحل پر اپنے فرائض سرانجام دیتے ایسے لائف گارڈز کے گِرد گھوم رہی ہے جولوگوں کی جان بچانے کیلئے سمندر کی خطرناک لہروں سے نبرد آزما ہوتے ہیں۔ایوان ریتمین، ٹام پولک اور ڈیوین جانسن کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں ڈیوین جانسن، الیگزینڈراڈیڈیریو، زیک ایفرون، پریانکا چوپڑا، جان بیس، کیلی روہربیچ، یحییٰ عبدالمتین اورپامیلا اینڈریسن شامل ہیں۔فلم 26مئی کو پیرا ماو¿ نٹ پکچرز کے تحت سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

مزیدخبریں