عمران ہاشمی نے زندگی کی 38بہاریں دیکھ لیں

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی نے اپنی زندگی کی 38 سال بہاریں دیکھ لیں۔ عمران ہاشمی کا شمار بالی ووڈ کے کامیاب اداکاروں میں ہوتا ہے وہ فلموں میں رومانوی اور بوس و کنار کے کرداروں کی وجہ سے خاصے مشہور ہیں۔

06:19 PM, 25 Mar, 2017

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی نے اپنی زندگی کی 38 سال بہاریں دیکھ لیں۔ عمران ہاشمی کا شمار بالی ووڈ کے کامیاب اداکاروں میں ہوتا ہے وہ فلموں میں رومانوی اور بوس و کنار کے کرداروں کی وجہ سے خاصے مشہور ہیں۔
بھارتی ذرائع ابلا غ کے مطابق اداکار عمران ہاشی 24 مارچ 1979 کو بھارتی ریاست مہارشٹرا کے شہر ممبئی میں پیدا ہوئے ، انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 2002 میں بھٹ برداران کے فلمی بینر وشیش فلمز کی فلم راز سے بحیثیت اسسٹنٹ ہدایتکار کیا۔
بالی ووڈ میں عمران کی آمد فلم فٹ پاتھ سے ہوئی جسے میں انکی کارکردگی کو ناقدین کی جانب سے بیحد پذیرائی ملی، تاہم رومانٹک تھرلر مرڈر انکی پہلی کامیاب فلم ثابت ہوئی۔ اسکے بعد عمران نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور زہر، عاشق بنایا آپ نے، اکثر، گینگسٹر، آوارہ پن، جنت، راز، ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی، مرڈر ٹو، دی ڈرٹی پکچر، جنت ٹو، شنگھائی، راز تھری اور ایک تھی ڈائن جیسی کامیاب فلموں میں اپنی اداکاری کا لوہا منوا لیا۔

مزیدخبریں