ممبئی:معروف بالی ووڈ ہدایتکار کرن جوہر کو ایک اور بڑا دھچکا ،ان کی سابقہ دوست اداکار کاجول کے بعد اب ایشوریہ رائے بھی ان کا ساتھ چھوڑ گئیں۔ بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں اداکارہ کاجول اور کرن جوہر کی دوستی کی مثالیں دی جاتی تھیں ،لیکن گزشتہ چند عرصے قبل دونوں کی دوستی میں دراڑ پڑ گئی اور اب دونوں ایک دوسرے سے بات بھی نہیں کررہے۔جبکہ کرن نے اپنی کتاب”ان سوئیٹ ایبل بوائے”کی لانچنگ کے وقت یہ انکشاف کیا تھا کہ ان کے اور کرینہ کپور کے درمیان تعلقات کچھ ٹھیک نہیں ہیں ،اور اب خبر آئی ہے کہ ایشوریا رائے بھی کرن سے ناراض ہیں۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق ایشوریا رائے بچن کے والد کرشنا راج رائے حال ہی میں 18 مارچ 2017 کو طویل علالت کے باعث اس دنیا سے کوچ کرگئے جس میں بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والے تقریباً تمام افراد نے شرکت کی لیکن کرن جوہر نے شرکت نہیں کی اسی بات کو لے کر ایشوریا کرن سے ناراض ہوگئیں۔
گزشتہ سال کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم”اے دل ہے مشکل”میں ایشوریا رائے نے طویل عرصے بعد فلموں میں واپسی کی تھی اسی دوران دونوں کے تعلقات بھی نہایت خوشگوار ہوگئے تھے لیکن اب سننے میں آرہا ہے کہ ایشوریا رائے کرن سے کافی غصہ ہیں۔میڈیا ذرائع کے مطابق ایشوریا کرن سے اس لیے بھی ناراض ہیں کہ کرن نے انہیں فلم کی تشہیری تقریبات سے دور رکھا ،بعد ازاں فلم کے کامیاب ہونے کے بعد کرن ایک اور فلم کا اسکرپٹ لے کر ایشوریا کے پاس گئے لیکن انہوں نے سرد رویہ اختیار کیا جس کے باعث دونوں کے تعلقات کشیدہ ہوگئے۔