اسلام آباد:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اورکزئی اورمہمندایجنسی میں پاک افغان سرحد کا دورہ کیا۔ سپہ سالار کا کہنا تھا کہ فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنا ملکی مفاد میں ہے،امن دشمنوں کے خاتمے کیلئے پاک فوج اور عوام کی قربانیاں باعث فخر ہیں ،ملک کی حفاظت کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو سرحد ی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے حملوں کا بروقت اورمؤثر جواب دینے پر جوانوں کے حوصلے اور عزم کو سراہا۔ آرمی چیف کی سورن ،کلائیا کے مقام پر تعینات فوجی جوانوں سے ملاقات بھی کی ،اس موقع پر انہوں نے نےطالبان کمانڈر سمیت 5دہشتگردوں کی ہلاکت پرجوانوں کی تعریف کی۔ترجمان کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ،فسادیوں کا خاتمہ کرنے کیلئے فوج اور عوام کی مشترکہ قربانیوں پر فخر ہے. انہوں نے ہدایت کی کہ پاک افغان سرحد پر باڑ لگائی جائے۔