گوجرانوالہ: جھولا بن گیا پھانسی کا پھندا ،، جھولے کی رسی ٹوٹ کر آٹھ سالہ بچے کی گردن کے گرد لپٹ گئی اور نورالحسن ، رسی سے جھول کر دم توڑ گیا۔ بچے کی نعش سول اسپتا ل منتقل کردی گئی ، پولیس نے تحقیقات شروع کردی۔
تھانہ گرجاکھ کے علاقہ قبرستان روڈ میں گھر میں جھولا جھولتے ہوئے رسی ٹوٹنے سے آٹھ سالہ نورالحسن جان بحق ہو گیا ریسکیو ذرائع کے مطابق آٹھ سالہ نورالحسن گھر میں جھولا جھول رہاتھا کہ اچانک رسی ٹوٹنے کی وجہ سے گلے میں آگری جس سے آٹھ سالہ بچہ رسی سے لٹک گیا گلے میں پھندا آنے سے نورالحسن موقع پر جان بحق ہو گیا بچے کی نعش کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے دوسری طرف پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔