شاہد آفریدی کی پشاور زلمی چھوڑنے کے فیصلے سے بالکل آگاہ نہیں تھے،جاوید آفریدی

02:13 PM, 25 Mar, 2017

لاہور: پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے شاہد آفریدی کے پشاور زلمی کو چھوڑنے کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے بالکل بھی آگاہ نہیں تھے۔مجھے علم نہیں تھا کہ شاہد خان آفریدی پشاور زلمی چھوڑنے کا اعلان کرنے والے ہیں۔سٹار آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کی فرنچائز پشاور زلمی کی صدارت اور ٹیم چھوڑنے کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا ہے اور ہر جانب چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ آخر آفریدی نے یہ فیصلہ کیوں کیا ہے۔
اس تمام معاملے پر پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی بھی میدان میں آ گئے ہیں لیکن ان کے بیان نے بھی سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اس فیصلے سے بالکل بھی آگاہ نہیں تھے اور انہیں علم نہیں تھا کہ شاہد خان آفریدی پشاور زلمی چھوڑنے کا اعلان کرنے والے ہیں۔

مزیدخبریں