کراچی: ڈاکیارڈ کے قریب گودام میں آتشزدگی، فائر ٹینڈر آگ پر قابو پانے میں مصروف

12:23 PM, 25 Mar, 2017

کراچی: کراچی میں کیماڑی ڈاکیارڈ کے قریب گودام میں آگ لگ گئی۔ کے پی ٹی کے 12 فائر ٹینڈر آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ کے پی ٹی حکام کا کہنا ہے کہ آگ کیماڑی ڈاکیارڈ کے اندر ایک گودام میں لگی ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق کراچی انٹرنیشنل کارگو ٹرمینل جانے والے راستوں کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے اس سے پہلے بھی کئی بار ڈاکیارڈ میں آتشزدگی کے واقعات سامنے آ چکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں