کراچی: ٹریفک اہلکاروں کی پولیس گردی، رکشہ ڈرائیور کی دھلائی کر دی

12:19 PM, 25 Mar, 2017

کراچی: سرکاری وردی میں غنڈہ گردی، سفید وردی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کے کالے کرتوت سامنے آ گئے۔ کراچی کے شہریوں پر تشدد کو معمول بنا لیا۔ نیونیوز نے پولیس گردی کی فوٹیج حاصل کر لی۔ کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل ڈرگ روڈ پر" انا پرست" ٹریفک پولیس اہلکار معمولی بات پر غریب رکشہ ڈرائیور پر ٹوٹ پڑے۔

قانون کے رکھوالوں نے لاتوں، گھونسوں اور مکوں سے ڈرائیور کو زخمی کر دیا۔ صرف اتنا ہی نہیں رکشہ ڈرائیور کو حوالات میں بند جبکہ اس کا رکشہ بھی ضبط کر لیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں