پنو ں عاقل ریلوے ڈاﺅن ٹریک ٹوٹ گیا، خیبر میل معجزانہ طور حادثہ سے محفوظ

10:55 AM, 25 Mar, 2017

اسلام آباد :پنوں عاقل میں ڈاﺅن ٹریک ٹوٹنے پر خیبر میل ایکسپریس معجزانہ طور حادثہ سے محفوظ رہی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب سے کراچی جانے والی خیبرمیل ایکسپریس پنوںعاقل کچا پھاٹک کے قریب ڈاﺅن ٹریک پٹری سے گزر رہی تھی کہ اچانک پٹری کا ایک فٹ حصہ ٹوٹ گیا تاہم ٹریک سے گزرنے والی خیبرمیل ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی.

۔پٹری ٹوٹنے کا علم ہوتے ہی ریلوے ٹریفک کو معطل کرکے ٹریک کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا تین گھنٹے کی کوششوں کے بعد ڈاﺅن ٹریک کو مرمت کے ریلوے ٹریفک بحال کر دی گئی۔

مزیدخبریں