لاہور: امریکی دفتر خارجہ کی سابق پریس چیف الزبتھ ٹروڈو امریکی قونصلیٹ لاہور میں تعینات کر دیا گیا۔ الزبتھ ٹروڈو اوباما دور حکومت میں 4 سال تک پریس چیف رہیں۔ الزبتھ ٹروڈو نے مارک ٹونر کی غیر موجودگی میں بطور ترجمان دفتر خارجہ بھی کام کیا۔
ذرائع کے مطابق الزبتھ ٹروڈو پرنسپل انفارمیشن آفیسر کی حیثیت سے کام کریں گی۔
الزبتھ ٹروڈو نے پاکستان میں تعیناتی پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور جلد پاکستان جا کر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کا عندیہ دیا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں