کراچی: ایم کیو ایم لندن کے سربراہ نے مودی سے مدد مانگ لی۔ پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کی ایک کوشش کرتے ہوئے بانی متحدہ نے کہا کہ مہاجرین اصل میں بھارتی ہیں۔ ان کی مدد کے لیے مودی کو آواز اٹھانی چاہیئے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے لندن کے بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس بات کی مذمت کرتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمارے آباؤ اجداد نے حصول وطن کیلئے قربانیاں دیں لیکن ایک فرد اور اسکا گروہ ہماری شناخت مسخ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ گجرات کے قصائی مودی کی پالیسیاں خطے میں پہلے سے عیاں ہیں۔
کسی فرد کو یہ حق کہاں حاصل ہے کہ وہ بھارتی وزیراعظم کو مدد کے لیے پکارے۔ یہ سازش ہے جو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں