واشنگٹن: امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے امریکی میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کی اور آپریشن ضرب عضب کے بعد "ردالفساد "کی کامیابیوں پر بریفنگ دی۔ پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہا دہشتگردی کے خلاف ہم نے تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ حکومت پاکستان، افواج اورعوام دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔ اعزاز چوہدری نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے تعلقات میں اُتار چڑھاؤ آتا رہا ہے۔
امریکا میں 10 لاکھ سے زائد پاکستانی امریکا کی ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں۔ پاکستانی معیشت میں استحکام کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔ افغانستان سے متعلق اعزاز چوہدری نے کہا کہ فوجی آپریشن افغانستان کے مسائل کا حل نہیں۔
افغانستان کے مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔ سی پیک سے صرف پاکستان میں نہیں بلکہ پورے خطے میں خوشحالی آئے گی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں