بھارتیہ جنتا پارٹی نے"گاؤ تحفظ بل" راجیہ سبھا میں پیش کر دیا

08:47 AM, 25 Mar, 2017

نیو دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی کے سبرامنیان سوامی نے راجیا سبھا میں ’’گاؤ تحفظ بل2017ء ‘‘ پیش کیا۔ بل میں گائے کی نسل کو استحکام بخشنے اور گائے ذبح کرنے پر پابندی لگانے کے لئے آئین کے آرٹیکل 37 اور 48 پر عمل کرنے کے لئے ایک اتھارٹی کا قیام اور گائے ذبح کرنے پر موت کی سزا کا قانون تجویز کیا گیا ہے۔ بھارت کی کئی ریاستوں میں گائے ذبح کرنے پر پہلے سے ہی پابندی عائد ہے۔ '

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں