شادی میں شرکت کا انعام،  چینی جوڑے نے مہمانوں کوتحفے میں رقم دے دی

07:42 PM, 25 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

بیجنگ: چین میں ایک ایسی انوکھی شادی ہوئی ہے اس میں   جوڑے نے  مہمانوں  سے سلامی وصول کرنے کی بجائے800 ڈالر کی خطیر رقم دے ڈالی۔ جی ہاں واقعی چین میں کچھ عرصے قبل ہونے والی ایک شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ امیر خاندان سے تعلق رکھنے والے جوڑے کی شادی کتنے شاندار انداز سے ہوئی۔

شادی میں شرکت کرنے والی ایک مہمان ڈانا وانگ نے یہ ویڈیو کچھ ہفتے قبل انسٹا گرام پر شیئر کی تھی۔انہوں نے بتایا کہ دلہا دلہن کی جانب سے بیرون ملک سے آنے والے تمام مہمانوں کے سفری اخراجات خود ادا کیے گئے۔مہمانوں کو 5 دن تک ایک پرتعیش فائیو سٹار ہوٹل میں رہنے کا موقع ملا اور جو وہاں گھومنا چاہتے تھے ان کے لیے مہنگی ترین گاڑیوں اور ڈرائیورز کا انتظام بھی کیا گیا۔


ویڈیو کے مطابق نوبیاہتا جوڑے نے تمام مہمانوں کو سرخ لفافے دیے اور ہر لفافے میں 800 ڈالرز موجود تھے۔


ڈانا وانگ نے بتایا کہ روایتی چینی شادیوں میں مہمانوں کی جانب سے دلہا دلہن کو پیسوں سے بھرے سرخ لفافے دیے جاتے ہیں، مگر اس شادی میں الٹا کام ہوا اور جوڑے نے مہمانوں سے سلامی لینے سے انکار کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ 'کریزی رچ ایشین شادی حقیقی زندگی میں اس طرح کی ہوتی ہے۔

مزیدخبریں