کیلیفورنیا:ٹک ٹاک میں اہم تبدیلی کی گئی ہے۔ نئی لوکیشن فیڈز کا اضافہ کیاگیا ہے۔ٹک ٹاک نے خاموشی سے ایپ کے ہوم پیج کو ری ڈیزائن کر دیا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک کی جانب سے ہوم پیج پر فالوونگ اور فار یو کے ساتھ ساتھ لوکیشن پیجز کو اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ نیا فیچر ابھی امریکہ میں متعارف کرایا گیا ہے اور مخصوص شہروں کے صارفین کو دستیاب ہے۔بوسٹن، نیویارک اور ٹیکساس جیسی لوکیشنز کی فیڈز کی ویڈیوز میں ذیلی فیڈز کا اضافہ کیا گیا ہے تاکہ صارفین کے لیے متعلقہ ویڈیوز کو تلاش کرنا آسان ہو جائے۔
اس ری ڈیزائن سے عندیہ ملتا ہے کہ ٹک ٹاک کی جانب سے صارفین کو اپنی پسند کے مواد کو تلاش کرنے میں مدد فراہم کی جا رہی ہے۔اس سوشل میڈیا ایپ کی فالوونگ اور فار یو فیڈز میں ہر موضوع پر مبنی ویڈیوز نظر آتی ہیں اور کسی مخصوص مواد کو تلاش کرنے کے لیے سرچ کرنا پڑتا ہے۔مگر اب صارفین مخصوص موضوعات کے لیے مختص فیڈز پر ویڈیوز دیکھ سکیں گے۔