مجبوری میں آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر بجٹ بنانا پڑا: وزیراعظم

06:12 PM, 25 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آ باد:وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مجبوری میں آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر بجٹ بنانا پڑا ہے۔وزیر اعظم  شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ  مجبوری میں آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر بجٹ بنانا پڑا ہے۔


انہوں نے مزید کہاکہ    آئی ایم ایف کا آج جواب آگیا تو کل ایوان میں بتائیں گے، امید ہے خوشخبری ہوگی۔ان کامزید کہنا تھا کہ  وزارتوں میں ڈاؤن سائزنگ اور رائٹ سائزنگ کیلئے کمیٹی بنادی گئی  ۔ جنوبی پنجاب کے لئے لیپ ٹاپ کوٹہ 10 فیصد زیادہ دیا گیا ہے، پنجاب نے اپنے وسائل سے جنوبی پنجاب کے منصوبے مکمل کیے۔


انہوں نے بتایا کہ پاکستان ورکس ڈیپارٹمنٹ کے خاتمے کا اعلان کردیا گیا ہے، حکومتی اخراجات میں کمی کیلئےاقدامات کررہے ہیں، حکومتی خرچہ کم کرنے کا پلان ڈیڑھ ماہ میں سامنے آجائے گا۔

مزیدخبریں