اسلام آباد:اسلام آباد کی سڑکوں پر الیکٹرک بسیں دوڑنے کیلئے تیار ہیں۔ شہریوں کو جدید اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے 30 الیکٹرک بسیں اسلام آباد پہنچ چکی ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں الیکٹرک بسوں کا ایک روٹ نسٹ، اورنج لائن ڈپو، جی 11 سے پمز ہسپتال تک ہو گا، ،پہلے روٹ میں بس جی 11 مرکز، جی 10 مرکز، جی 9 مرکز اور جی 8 سے ہوتی ہوئی پمز تک پہنچے گی، پہلا روٹ 13 سٹاپس پر مشتمل ہوگا اور ہر دس منٹ بعد سٹاپ پر بس پہنچا کرے گی۔الیکٹرک بس کا دوسرا روٹ پمز سے شروع ہو کر بری امام تک ہو گا، ،دوسرے روٹ میں یہ سروس جی 7، جی 6، میلوڈی، آبپارہ، اتاترک روڈ، سرینہ ہوٹل، فارن آفس، ریڈیو پاکستان، ڈپلومیٹک انکلیو سے بری امام تک جائے گی۔
یہ سروس صبح 6 بجے تا رات 10 بجے تک استعمال کی جاسکے گی، چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر مستحق طبقات بشمول معزور افراد، طلباء و دیگر کو سبسڈی دینے کیلئے بھی طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔