ہم یہ نشستیں نہیں چھیننے دیں گے، آئین کہتا ہے متناسب نمائندگی دی جائے گی:علی محمد خان 

05:02 PM, 25 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان  کاکہنا ہے کہ  ہم یہ نشستیں نہیں چھیننے دیں گے، آئین کہتا ہے متناسب نمائندگی دی جائے گی۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان  نے کہا کہ    ہم یہ نشستیں نہیں چھیننے دیں گے، آئین کہتا ہے متناسب نمائندگی دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ  کس منہ سے حکومت یہ مخصوص نشستیں مانگ رہی ہے۔ پختونخوا حکومت کوئی آپریشن صوبے کے عوام کی مرضی کے خلاف نہیں ہونے دے گی۔ ان کو بانی پی ٹی آئی کے پاس جانا ہوگا۔

ا ن کامزید کہنا تھا کہ  پختونخوا حکومت کوئی آپریشن صوبے کے عوام کی مرضی کے خلاف نہیں ہونے دے گی۔ ان کو بانی پی ٹی آئی کے پاس جانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ نے کچھ کرنا ہے تو پارلیمان میں پیش کریں۔خیبر پختونخوا حکومت لوگوں کی منظوری کے بغیرصوبے میں آپریشن نہیں کرنے دے گی۔

مزیدخبریں