لاہور:گرمی کے ستائے شہریوں کےلیے خوشخبری ، کل سے بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں کل سے یکم جولائی کے دوران بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ اس وقت بھارتی گجرات کے جنوب میں ہے، کل 26 جون کو بحیرۂ عرب اور خلیجِ بنگال سے مون سون ہوائیں ملک کے مشرقی علاقوں میں داخل ہوں گی۔سندھ کے مختلف مقامات پر کل سے یکم جولائی کے دوران بارش کا امکان ہے، کراچی میں 2 یا 3 جولائی کو بارش ہو سکتی ہے۔
27 جون سے یکم جولائی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور دیگر شہروں میں بارش متوقع ہے۔26 سے 30 جون کے دوران بہاولپور، ملتان، خانیوال، راجن پور، رحیم یار خان میں بارش کا امکان ہے۔28 جون سے یکم جولائی کے دوران کے پی، گلگت بلتستان، کشمیر میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔