سرکاری سکولو ں کے بچوں کی موجیں،  ہفتہ کے روز  چھٹی کا اعلان

 سرکاری سکولو ں کے بچوں کی موجیں،  ہفتہ کے روز  چھٹی کا اعلان

لاہور:سرکاری سکولو ں کے بچوں کی موجیں،  ہفتہ کے روز  چھٹی کا اعلان کردیاگیا۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر کا کہنا تھا کہ ٹیچرز کی آسانی کے لیے ہفتہ کے دن کو ہفتہ وار چھٹی قرار دے رہے ہیں۔

رانا سکندر نے کہا کہ اساتذہ تعلیم کی خدمت کر رہے ہیں،ان کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، اساتذہ پرورک لوڈ زیادہ ہونے پر ہفتہ کے دن کی چھٹی کا فیصلہ کیا جا رہا ہے۔


وزیرتعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ سکولوں میں پیر سےجمعہ تک تدریسی اوقات کار بڑھائے جائیں گے۔