اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے بجٹ میں ووٹ دینے کا فیصلہ کرلیا۔
پارلیمانی اجلاس میں مشاورت کے بعد قیادت نے فیصلہ کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے پنجاب کے اراکین نے قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی بجٹ پر پارٹی مطالبات پر حکومتی اقدامات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں پیپلز پارٹی کے تمام اراکینِ قومی اسمبلی شریک ہوئے۔اجلاس میں وفاقی بجٹ کی منظوری کے حوالے سے فیصلے پر بھی مشاورت کی گئی۔
اس موقع پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان ایک معاہدے کے تحت حکومت بنی۔