وزیراعظم آئندہ ہفتے وسطیٰ ایشیائی ممالک کا دورہ کریں گے

01:29 PM, 25 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف آئندہ ہفتے وسطیٰ ایشیائی ممالک کا دورہ کریں گے۔

وزیراعظم قازقستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شریک ہوں گے۔وزیراعظم شہبازشریف کی روسی صدر پیوٹن اور چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات بھی متوقع ہے ۔

وزیراعظم شہباز شریف أستانہ قازقسان میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شریک ہونگے، ایس سی او کا سربراہی اجلاس 3 اور 4 جولائی کو أستانہ میں ہو گا-

اہم ترین علافائی فورم شنگھائی تعاون تنظیم کےسربراہی اجلاس میں شرکت کرینگے۔ اس  سے پہلے شہباز شریف 2 اور 3 جولائئ کو تاجکستان کا دو  روزہ دورہ کرینگے۔

مزیدخبریں