تاریخی فتح: افغانستان بنگلادیش کو ہرا کر پہلی بارٹی20ورلڈکپ کےسیمی فائنل میں پہنچ گیا

11:25 AM, 25 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

کنگز ٹاؤن:افغانستان پہلی بارٹی20ورلڈکپ کےسیمی فائنل میں پہنچ گیا.  آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ  کے سپر 8 مرحلے میں اافغان ٹیم نےاہم میچ میں بنگلہ دیش کورنزسےہرا کر پہلی بار سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

 
آسٹریلیاکےسیمی فائنل کےامکانات ختم  ہوگئے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں اب افغانستان کی ٹیم کا مقابلہ جنوبی افریقا سے ہوگا۔


ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 52 ویں میچ میں گروپ ون کی ٹیمیں افغانستان اور بنگلادیش کنگز ٹاؤن میں مدمقابل تھیں  جہاں افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

افغانستان نے بنگلا دیش کو جیت کیلئے 116 رنز کا ہدف دیا لیکن بارش کی بار بار انٹری کے باعث دوسری اننگز کا کھیل 19 اوورز تک محدود کر دیا گیا اور بنگلا دیش کی پوری ٹیم 105 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی یوں افغانستان نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت میچ 8 رنز سے اپنے نام کر لیا۔

افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنائے، رحمٰن اللّٰہ گرباز سب سے زیادہ 43 رنز بناکر نمایاں رہے۔کپتان راشد خان 19، ابراہیم زدران 18 اور عضمت اللّٰہ عمر زئی 10 رنز بنا سکے۔بنگلادیش کی جانب سے رشاد حسین نے 3، مستفیض الرحمان اور تسکین احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بعدازاں میچ کا دوسرا مرحلہ کم ہدف ہونے کے باوجود بھی سنسنی خیز رہا اور دونوں ٹیمیں آخری تک جیت کی کوششیں کرتی رہیں، ہدف کے تعاقب کے دوران کئی مرتبہ بارش کی وجہ سے میچ روکنا بھی پڑا۔آخر میں جب میچ بارش کی وجہ سے روکنا پڑا تو اس وقت بنگلادیش کو جیت کے لیے 8 گیندوں پر ایک وکٹ پر 9 رنز درکار تھے، نوین الحق نے بنگلادیش کی آخری وکٹ حاصل کر کے ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بنگلادیش کے لٹن داس 54 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ افغانستان کے راشد خان نے 23 رن دے کر چار جبکہ نوین الحق نے 26 رن دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل گروپ ون کے اہم میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 24 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

مزیدخبریں