لاہور:امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے حکومت اور آئی ایم ایف کے معاہدےسے مہنگائی کا سونامی آئے گا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ حکو مت اور آئی ایم ایف کے معاہدےسے مہنگائی کا سونامی آئے گا۔ آئی ایم ایف معاہدےکی تفصیلات قوم کے سامنے لائی جائیں۔
ان کاکہنا تھا کہ حکمران سیاسی جماعتوں نے ثابت کیاکہ ملک اشرافیہ اور مافیا کا ہے ۔پارلیمنٹ میں موجود جاگیردار، ٹھیکیدار، وڈیرے اپنے خرچ پر علاج تک نہیں کراتے۔ملک میں سیاسی ، معاشی اور سماجی دہشت گردی عروج پر ہے۔
سراج الحق نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اسلامی نظام ہوتا تو آج بھارت کے وزیراعظم کی یہ کہنے کی جرات نہ ہوتی۔مودی کا بیان 75 برسوں میں آنے والے تمام حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔