لاہور: لاہور میں بادل جم کر برسے، گرمی کا زور توٹوٹ گیا لیکن لائٹ چلی گئی۔ لاہورمیں موسلا دھار بارش ہوئی۔ موسلا دھار بارش نے موسم تو خوشگوار کردیا لیکن فیڈرز ٹرپ کرگئے۔
اب تک سب سے زیادہ بارش 90ملی میٹر ایئر پورٹ پر ریکارڈ کی گئی،جیل روڈ پر36.5 ملی میٹر، ایئرپورٹ 90ملی میٹر ہیڈ آفس گلبرگ 31 لکشمی چوک 84 اپر مال 33مغلپورہ 51 تاجپورہ 68 نشتر ٹاؤن 58چوک نا خدا30، پانی والا تالاب 81فرخ آباد 45 گلشن راوی 41 اقبال ٹاؤن 40 سمن آباد 33جوہر ٹاؤن 21ملی میٹر،قرطبہ چوک 89 مل میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
شہر میں تیز آندھی اور موسلادھار بارش کی وجہ سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہوا۔ تیز آندھی اور بارش سے لیسکو کے 250 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے متعدد علاقے بجلی سے محروم ہوئے۔ڈیوس روڈ ،بیڈن روڈ ،سبزہ زار، شاد باغ، علی پارک ،چونگی امرسدھو ،بھٹہ چوک ،نوناریاں ،گلشن راوی ،سمن آباد ،باغبانپورہ ،شاہدرہ ،راوی روڈ ،بادامی باغ کے متعدد علاقوں میں بجلی بند ہوئی۔
گارڈن ٹاؤن ،ٹھوکر نیاز بیگ، مانگا منڈی، ہنجروال ،ستوکتلہ،ساندہ روڈ اور اندرون لاہور کے متعدد علاقوں میں بھی بجلی بند ہوگئی۔بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔