آسمانی بجلی گر گئی 

07:11 PM, 25 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

نارووال:آسمانی بجلی گر گئی ۔ آسمانی بجلی گرنے کے واقعات مختلف جگہوں پر ہوئے۔ ضلع نارووال کی تحصیل شکر گڑھ، ظفر ووال میں بہت زیادہ بارش ہوئی۔


 آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے   موضع رتن پور، چانگو والی، قانگوئی میں مختلف واقعات ہوئے۔ 

ضلعی انتظامیہ کاکہنا ہے کہ  گائوں چانگو والی، پنج پیر، رتیہ خورد ، کانگو والی میں آسمانی بجلی سے لوگ جاں بحق زخمی ہوئے ،ان  واقعات  میں دو بچوں سمیت چھ افراد جاں بحق ہو گئے ۔اس دوران 4 افراد شدید زخمی بھی  ہو گئے۔  جن میں دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں