لاہوریوں کے چہرے کھل اٹھے

06:51 PM, 25 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:دن بھر کی گرمی کے بعد لاہور میں بادل  برس پڑے۔ لاہور میں دن بھر گرمی کاراج رہا شام  ڈھلتے ہیں  لاہور میں بادل برسے اور   تیز آندھی اور بارش  سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔

تیز ہوائوں نے گرمی کی شدت کم کردی ہے ۔ گرمی سے بے حال شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز درجہ حرارت میں مزید کمی دیکھی جائے گی ۔

 آج سے 30 جون تک بارشوں برسانے والے سسٹم کا راج رہے گا ۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں مزید  بارش کے امکان  ہے۔دن بھر کم سے کم درجہ حرارت 27اور زیادہ سے زیادہ  درجہ حرارت38ڈگری سینٹی گریڈ ریکار کیا گیا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مرطوب ہوائیں بحیرہ عرب سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا بھی امکان ہے۔

مزیدخبریں